مسند احمد 5678

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
5678
قرطبہ نمبر
5678
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 93

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو النضر ثنا عقبة بن أبي الصهباء ثنا نافع عن عبد الله بن عمر : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نادى في الناس الصلاة جامعة فبلغ ذلك عبد الله فانطلق إلى أهله جوادا فألقى ثيابا كانت عليه ولبس ثيابا كان يأتي فيها النبي صلى الله عليه وسلم ثم انطلق إلى المصلى ورسول الله صلى الله عليه وسلم قد انحدر من منبره وقام الناس في وجهه فقال ما أحدث نبي الله صلى الله عليه وسلم اليوم قالوا نهى عن النبيذ قال أي النبيذ قال نهى عن الدباء والنقير قال فقلت لنافع فالجرة قال وما الجرة قال قلت الحنتمة قال وما الحنتمة قلت القلة قال لا قلت فالمزفت قال وما المزفت قلت الزق يزفت والراقود يزفت قال لا لم ينه يومئذ الا عن الدباء والنقير

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں میں " الصلوۃ جامعۃ " کی منادی کروائی، حضرت ابن عمر (رض) کو پتہ چلا تو وہ سب اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے گھر پہنچے، جو کپڑے پہن رکھے تھے وہ اتارے کیونکہ وہ ان کپڑوں میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نہ جاتے تھے اور دوسرے کپڑے بدل کر مسجد کی طرف چل پڑے اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے نیچے اتر رہے تھے اور لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کھڑے تھے ابن عمر (رض) نے لوگوں سے پوچھا کہ آج نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوئی نیا حکم دیا ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نبیذ کی ممانعت کردی ہے، انھوں نے پوچھا کون سی نبیذ ؟ لوگوں نے بتایا کدو اور لکڑی میں تیار کی جانے والی۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے نافع (رح) سے پوچھا " جرہ " کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے " جرہ " کیا چیز ہوتی ہے ؟ میں نے کہا حنتمہ، انھوں نے پوچھا " حنتمہ " کیا چیز ہوتی ہے ؟ میں نے کہا مٹکا انھوں نے فرمایا اس کی ممانعت نہیں فرمائی میں نے پوچھا " مزفت " کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے پوچھا " مزفت " کیا چیز ہوتی ہے ؟ میں نے بتایا کہ ایک مشکیزہ ہوتا ہے جس پر لک مل دی جاتی ہے انھوں نے فرمایا : اس دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف کدو اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا تھا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. ثنا
  7. عن
  8. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔