- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5509
- قرطبہ نمبر
- 5509
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 79
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله ثنا أبي ثنا محمد بن أبي عدى عن حميد عن بكر قال ذكرت لعبد الله بن عمر ان أنسا حدثه : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لبى بالعمرة والحج فقال بن عمر يرحم الله أنسا وهل أنس وهل خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الا حجاجا فلما قدمنا أمرنا ان نجعلها عمرة الا من كان معه هدى قال فحدثت أنسا بذلك فغضب وقال لا تعدونا الا صبيانا
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
بکر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے ذکر کیا کہ حضرت انس (رض) نے ہم سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تھا ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت انس (رض) کو مغالطہ ہوگیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابتداء میں تو حج کا احرام باندھا تھا اور ہم نے بھی ان کے ساتھ حج کا ہی احرام باندھا تھا پھر جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ مکرمہ پہنچے تو فرمایا جس شخص کے پاس ہدی کا جانور نہ ہو اسے چاہیے کہ اسے عمرہ بنا لے میں نے حضرت انس (رض) سے اس کا تذکرہ کیا تو وہ ناراض ہوئے اور فرمانے لگے کہ تم تو ہمیں بچہ ہی سمجھتے ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔