- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5472
- قرطبہ نمبر
- 5472
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 76
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثنا أبي ثنا يزيد بن هارون أنا يحيى يعنى بن سعيد عن عمر بن نافع وقال يزيد مرة أن عمر بن نافع أخبره عن أبيه عن بن عمر : أن رجلا سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم ما نلبس إذا أحرمنا قال لا تلبسوا القمص ولا السراويلات ولا العمائم ولا البرانس ولا الخفاف الا أن يكون رجل ليست له نعلان فيلبس الخفين ويجعلهما أسفل من الكعبين ولا تلبسوا شيئا من الثياب مسه الزعفران ولا الورس
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ ! ہم احرام باندھنے کے بعد کون سے کپڑے پہن سکتے ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قمیض شلوار عمامہ اور موزے نہیں پہن سکتا الاّ یہ کہ اسے جوتے نہ ملیں جس شخص کو جوتے نہ ملیں اسے چاہیے کہ وہ موزوں کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ کر پہن لے اسی طرح ٹوپی یا ایسا کپڑا جس پر ورس نامی گھاس یا زعفران لگی ہوئی ہو وہ بھی محرم نہیں پہن سکتا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔