- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5151
- قرطبہ نمبر
- 5151
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 53
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن عبيد الله أخبرني نافع عن عبد الله انه أذن بضجنان ليلة العشاء ثم قال في إثر ذلك ألا صلوا في الرحال وأخبرنا : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يأمر مؤذنا يقول ألا صلوا في الرحال في الليلة الباردة أو المطيرة في السفر
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
نافع کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ وادی ضجنان میں حضرت ابن عمر (رض) نے نماز کا اعلان کروایا پھر یہ منادی کردی کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ حدیث بیان فرمائی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی دوران سفر سردی کی راتوں میں یا بارش والی راتوں میں نماز کا اعلان کر کے یہ منادی کردیتے تھے کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔