- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5090
- قرطبہ نمبر
- 5090
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 48
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل أنا أيوب عن سعيد بن جبير قال كنت عند بن عمر وسئل عن نبيذ الجر فقال : حرمه رسول الله صلى الله عليه وسلم فشق علي لما سمعته فأتيت بن عباس فقلت إن بن عمر سئل عن شيء قال فجعلت أعظمه فقال وما هو قلت سئل عن نبيذ الجر فقال حرمه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال صدق حرمه رسول الله صلى الله عليه وسلم قلت وما الجر قال كل شيء صنع من مدر
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
سعید بن جبیررحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا کسی نے ان سے مٹکے کی نبیذ کے متعلق پوچھا انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حرام قرار دیا ہے یہ سن کر مجھ پر بڑی گرانی ہوئی میں حضرت ابن عباس (رض) کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا کہ کسی نے حضرت ابن عمر (رض) سے مٹکے کی نبیذ کے متعلق پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حرام قرار دیا ہے حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا انھوں نے سچ کہا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حرام قرار دیا ہے میں نے پوچھا " مٹکے " سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا ہر وہ چیز جو پکی مٹی سے بنائی جائے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔