- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5025
- قرطبہ نمبر
- 5025
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 43
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله ثنا أبي ثنا محمد بن جعفر وعبد الله بن بكر قالا ثنا سعيد عن قتادة عن يونس بن جبير : أنه سأل بن عمر عن رجل طلق امرأته وهي حائض فقال أتعرف عبد الله بن عمر فإنه طلق امرأته حائضا فانطلق عمر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره بذلك فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم مره فليراجعها ثم إن بدا له طلاقها طلقها في قبل عدتها قال بن بكر أو في قبل طهرها فقلت لابن عمر أيحسب طلاقه ذلك طلاقا قال نعم أرأيت إن عجز واستحمق
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
یونس بن جبیررحمتہ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) سے اس شخص کے متعلق پوچھا جو ایام کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو انھوں نے فرمایا کہ کیا تم عبداللہ بن عمر (رض) کو جانتے ہو اس نے بھی اپنی بیوی کو ایام کی حالت میں طلاق دے دی تھی حضرت عمر (رض) نے جا کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات بتائی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے کہو کہ وہ اس سے رجوع کرلے پھر اگر وہ اسے طلاق دیناہی چاہے تو طہر کے دوران دے میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے پوچھا کہ کیا اس کی وہ طلاق شمار کی جائے گی ؟ فرمایا یہ بتاؤ کیا تم اسے بیوقوف اور احمق ثابت کرنا چاہتے ہو (طلاق کیوں نہ ہوگی)
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔