- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5018
- قرطبہ نمبر
- 5018
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 43
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن المنهال بن عمرو وسمعت سعيد بن جبير قال : مررت مع بن عمر على طريق من طرق المدينة فإذا فتية قد نصبوا دجاجة يرمونها لهم كل خاطئة قال فغضب وقال من فعل هذا قال فتفرقوا فقال بن عمر لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم من يمثل بالحيوان
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ کے کسی راستے پر حضرت ابن عمر (رض) کا گذر ہوا دیکھا کہ کچھ نوجوانوں نے ایک زندہ مرغی کو باندھ رکھا ہے اور اس پر نشانہ درست کر رہے ہیں اس پر حضرت ابن عمر (رض) غصے میں آگئے اور فرمانے لگے یہ کون کررہا ہے ؟ اسی وقت سارے نوجوان دائیں بائیں ہوگئے حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو جانور کا مثلہ کرے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔