- رسالہ نمبر (معیاری)
- 479
- قرطبہ نمبر
- 479
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 66
مسند (صحابی کا باب): مسند عثمان بن عفان رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو المغيرة ثنا أرطاة يعني بن المنذر أخبرني أبو عون الأنصاري ان عثمان بن عفان قال لابن مسعود هل أنت منته عما بلغني عنك فاعتذر بعض العذر فقال عثمان ويحك اني قد سمعت وحفظت وليس كما سمعت ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : سيقتل أمير وينتزي منتز وإني أنا المقتول وليس عمر إنما قتل عمر واحد وإنه يجتمع علي
اردو ترجمہ
حضرت عثمان (رض) کی مرویات
ابو عون انصاری کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود (رض) سے ایک مرتبہ حضرت عثمان غنی (رض) نے درخواست کی کہ آپ کے حوالے سے مجھے جو باتیں معلوم ہوئی ہیں، آپ ان سے رک جائیے، حضرت ابن مسعود (رض) نے ان کے سامنے کچھ عذر پیش کئے، حضرت عثمان (رض) نے فرمایا افسوس ! میں نے اس بات کو سنا بھی ہے اور محفوظ بھی کیا ہے خواہ آپ نے نہ سنا ہو کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا ایک حکمران قتل کیا جائے گا اور شر پھیلانے والے اس میں جلد بازی کریں گے، یاد رکھو ! وہ مقتول ہونے والا امیر میں ہی ہوں، اس سے مراد حضرت عمر (رض) نہیں ہیں، کیونکہ انھیں تو صرف ایک آدمی نے شہید کیا تھا، جب کہ مجھ پر یہ سب مل کر حملہ کرنے والے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔