- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4599
- قرطبہ نمبر
- 4599
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 12
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان عن بن أبي نجيح عن مجاهد قال صحبت بن عمر إلى المدينة فلم أسمعه يحدث عن النبي صلى الله عليه وسلم إلا حديثا : كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم فأتي بجمارة فقال إن من الشجر شجرة مثلها كمثل الرجل المسلم فأردت أن أقول هي النخلة فنظرت فإذا أنا أصغر القوم فسكت فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم هي النخلة
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
مجاہد (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک کے سفر میں حضرت ابن عمر (رض) کی رفاقت کا شرف حاصل ہوا اس دوران میں نے انھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صرف ایک ہی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا اور وہ یہ کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کہیں سے کھجوروں کا ایک گچھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے جو مسلمان کی طرح ہے (بتاؤ وہ کون سادرخت ہے ؟ ) میں نے کہنا چاہا کہ وہ کھجور کا درخت ہے لیکن میں نے دیکھا تو اس مجلس میں شریک تمام لوگوں میں سب سے زیادہ چھوٹا میں ہی تھا اس لیے خاموش ہوگیا پھر خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہی فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔