- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4595
- قرطبہ نمبر
- 4595
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 11
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان ثنا أيوب بن موسى عن نافع : خرج بن عمر يريد العمرة فأخبروه أن بمكة أمرا فقال أهل بالعمرة فإن حبست صنعت كما صنع رسول الله صلى الله عليه وسلم فأهل بالعمرة فلما سار قليلا وهو بالبيداء قال ما سبيل العمرة إلا سبيل الحج أوجب حجا وقال أشهدكم أني قد أوجبت حجا فإن سبيل الحج سبيل العمرة فقدم مكة فطاف بالبيت سبعا وبين الصفا والمروة سبعا وقال هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل أتى قديدا فاشترى هديا فساقه معه
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
نافع (رح) کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) ایک مرتبہ عمرے کے ارادے سے روانہ ہوئے لوگوں نے بتایا کہ اس وقت مکہ مکرمہ میں شورش بپا ہے انھوں نے فرمایا میں عمرے کا احرام باندھ لیتا ہوں اگر میرے سامنے بھی کوئی رکاوٹ پیش آگئی تو میں وہی کروں گا جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا پھر چلتے چلتے جب مقام بیداء پر پہنچے تو فرمانے لگے کہ حج اور عمرہ دونوں کا معاملہ ایک ہی جیسا تو ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے عمرے کے ساتھ حج کی بھی نیت کرلی ہے چنانچہ وہ مکہ مکرمہ پہنچے اور سات چکر لگا کر ایک طواف کیا اور صفا مروہ کے درمیان سعی کے سات چکر لگائے اور فرمایا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ انھوں نے مقام " قدیر " پر پہنچ کر ہدی کا جانور خریدا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔