- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4459
- قرطبہ نمبر
- 4459
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 3
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا هشيم أنا يونس أخبرني زياد بن جبير قال : كنت مع بن عمر بمنى فمر برجل وهو ينحر بدنة وهى باركة فقال ابعثها قياما مقيدة سنة محمد صلى الله عليه وسلم
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
زیاد بن جبیر کہتے ہیں کہ میں میدان منیٰ میں حضرت ابن عمر (رض) کے ساتھ تھا راستے میں ان کا گذر ایک آدمی کے پاس سے ہوا جس نے اپنی اونٹنی کو گھٹنوں کے بل بٹھا رکھا تھا اور اسے نحر کرنا چاہتا تھا حضرت ابن عمر (رض) نے اس سے فرمایا اسے کھڑا کر کے اس کے پاؤں باندھ لو اور پھر اسے ذبح کرو یہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔