- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4440
- قرطبہ نمبر
- 4440
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 465
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا نصر بن باب عن الحجاج عن إبراهيم عن الأسود عن عبد الله بن مسعود انه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من سأل مسألة وهو عنها غني جاءت يوم القيامة كدوحا في وجهه ولا تحل الصدقة لمن له خمسون درهما أو عوضها من الذهب
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص ضرورت کے بقدر موجود ہوتے ہوئے بھی دست سوال دراز کرے، قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ نوچا گیا ہوا محسوس ہوگا، صحابہ کرام (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضرورت سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا پچاس درہم یا اس کے برابر سونا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔