- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4385
- قرطبہ نمبر
- 4385
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 459
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يعقوب ثنا أبي عن بن إسحاق ثنا محمد بن كعب القرظي عمن حدثه عن عبد الله بن مسعود قال : بينا نحن معه يوم الجمعة في مسجد الكوفة وعمار بن ياسر أمير على الكوفة لعمر بن الخطاب وعبد الله بن مسعود على بيت المال إذ نظر عبد الله بن مسعود إلى الظل فرآه قدر الشراك فقال ان يصب صاحبكم سنة نبيكم صلى الله عليه وسلم يخرج الآن قال فوالله ما فرغ عبد الله بن مسعود من كلامه حتى خرج عمار بن ياسر يقول الصلاة
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
مروی ہے کہ ایک مرتبہ کوفہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے دن لوگ اکٹھے تھے، اس وقت حضرت عمر (رض) کی طرف سے حضرت عماربن یاسر (رض) کوفہ کے گورنر تھے اور حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) وزیر خزانہ تھے، حضرت ابن مسعود (رض) نے سائے کو دیکھا تو وہ تسمہ کے برابر ہوچکا تھا، وہ فرمانے لگے کہ اگر تمہارے ساتھی (گورنر) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی نکل آئیں گے، بخدا ! حضرت ابن مسعود (رض) کی بات ابھی پوری نہیں ہوئی تھی کہ حضرت عمار بن یاسر (رض) نماز، نماز کہتے ہوئے باہر نکل آئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔