مسند احمد 436

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
436
قرطبہ نمبر
436
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 61

مسند (صحابی کا باب): مسند عثمان بن عفان رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا صفوان بن عيسى عن محمد بن عبد الله بن أبي مريم قال : دخلت على بن دارة مولى عثمان قال فسمعني أمضمض قال فقال يا محمد قال قلت لبيك قال ألا أخبرك عن وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم قال رأيت عثمان رضي الله عنه وهو بالمقاعد دعا بوضوء فمضمض ثلاثا واستنشق ثلاثا وغسل وجهة ثلاثا وذراعية ثلاثا ومسح برأسه ثلاثا وغسل قدميه ثم قال من أحب أن ينظر إلى وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم فهذا وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم

اردو ترجمہ

حضرت عثمان (رض) کی مرویات

محمد بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عثمان (رض) کے آزاد کردہ غلام ابن دارہ کے پاس آیا، ان کے کانوں میں میرے کلی کرنے کی آواز گئی تو میرا نام لے کر مجھے پکارا، میں نے لبیک کہا، انھوں نے کہا کہ کیا میں آپ کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرح وضو کا طریقہ نہ بتاؤں ؟ میں نے حضرت عثمان (رض) کو بنچ پر بیٹھ کر وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انھوں نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ چہرہ اور تین تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے، سر کا مسح تین مرتبہ (اور اکثر روایات کے مطابق ایک مرتبہ) کیا اور پاؤں دھولیے، پھر فرمایا کہ جو شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ وضو دیکھنا چاہتا ہے، وہ جان لے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح وضو فرماتے تھے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

4 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔