- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4325
- قرطبہ نمبر
- 4325
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 452
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو قطن ثنا شعبة عن سماك عن إبراهيم عن خاله عن عبد الله بن مسعود ان رجلا : قال لرسول الله صلى الله عليه وسلم لقيت امرأة في حش بالمدينة فأصبت منها ما دون الجماع فنزلت { وأقم الصلاة طرفي النهار وزلفا }
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ مدینہ منورہ کے ایک باغ میں ایک عورت سے میرا آمنا سامنا ہوگیا، میں نے مباشرت کے علاوہ اس کے ساتھ سب ہی کچھ کیا ہے، اس پر اللہ نے یہ آیت نازل فرما دی کہ دن کے دونوں حصوں اور رات کے کچھ حصے میں نماز قائم کرو، بیشک نیکیاں گناہوں کو ختم کردیتی ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔