- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4314
- قرطبہ نمبر
- 4314
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 451
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد يعني بن هارون أنا العوام حدثني أبو محمد مولى عمر بن الخطاب عن أبي عبيدة عن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أيما مسلمين مضى لهما ثلاثة من أولادهما لم يبلغوا حنثا كانوا لهما حصنا حصينا من النار قال فقال أبو ذر مضى لي اثنان يا رسول الله قال واثنان قال فقال أبي أبو المنذر سيد القراء مضى لي واحد يا رسول الله فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم وواحد وذلك في الصدمة الأولى
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جن مسلمان، میاں بیوی کے تین بچے بلوغت کو پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوجائیں، وہ ان کے لیے جہنم سے حفاظت کا ایک مضبوط قلعہ بن جائیں گے، کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر کسی کے دو بچے فوت ہوئے ہوں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر بھی یہی حکم ہے، (حضرت ابوذر غفاری (رض) کہنے لگے یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے تو دو بچے آگے بھیجے ہیں ؟ فرمایا پھر بھی یہی حکم ہے) حضرت ابی بن کعب (رض) جو سیدالقراء کے نام سے مشہور ہیں، عرض کرنے لگے کہ میرا صرف ایک بچہ فوت ہوا ہے ؟ لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر کسی کا ایک بچہ فوت ہوا ہو ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس چیز کا تعلق تو صدمہ کے ابتدائی لمحات سے ہے (کہ اس وقت کون صبر کرتا ہے اور کون جزع فزع ؟ کیونکہ بعد میں تو سب ہی صبر کرلیتے ہیں )
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔