- رسالہ نمبر (معیاری)
- 430
- قرطبہ نمبر
- 430
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 60
مسند (صحابی کا باب): مسند عثمان بن عفان رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسحاق بن يوسف ثنا عوف الأعرابي عن معبد الجهني عن حمران بن أبان قال كنا عند عثمان بن عفان رضي الله عنه فدعا بماء فتوضأ : فلما فرغ من وضوئه تبسم فقال هل تدرون مما ضحكت قال فقال توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم كما توضأت ثم تبسم ثم قال هل تدرون مم ضحكت قال قلنا الله ورسوله أعلم قال ان العبد إذا توضأ فأتم وضوءه ثم دخل في صلاته فأتم صلاته خرج من صلاته كما خرج من بطن أمه من الذنوب
اردو ترجمہ
حضرت عثمان (رض) کی مرویات
حمران کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت عثمان (رض) کے پاس تھے، انھوں نے پانی منگوا کر وضو کیا اور فراغت کے بعد مسکرانے لگے اور فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو، میں کیوں ہنس رہا ہوں ؟ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اسی طرح وضو کیا تھا جیسے میں نے کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی مسکرائے تھے اور دریافت فرمایا تھا کہ کیا تم جانتے ہو، میں کیوں ہنس رہا ہوں ؟ ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، فرمایا جب بندہ وضو کرتا ہے اور کامل وضو کر کے نماز شروع کرتا ہے اور کامل نماز پڑھتا ہے تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد وہ ایسے ہوجاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے جنم لے کر آیا ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الشيخين غير معبد الجهني
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔