- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4246
- قرطبہ نمبر
- 4246
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 444
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال قال عبد الله : انتهيت إلى أبي جهل يوم بدر وقد ضربت رجله وهو صريع وهو يذب الناس عنه بسيف له فقلت الحمد لله الذي أخزاك يا عدو الله فقال هل هو الا رجل قتله قومه قال فجعلت أتناوله بسيف لي غير طائل فأصبت يده فندر سيفه فآخذته فضربته به حتى قتلته قال ثم خرجت حتى أتيت النبي صلى الله عليه وسلم كأنما أقل من الأرض فأخبرته فقال آلله الذي لا إله الا هو قال فرددها ثلاثا قال قلت آلله الذي لا إله الا هو قال فخرج يمشي معي حتى قام عليه فقال الحمد لله الذي أخزاك يا عدو الله هذا كان فرعون هذه الأمة قال وزاد فيه أبي عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال قال عبد الله فنفلني سيفه
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ میں غزوہ بدر میں ابو جہل کے پاس پہنچا تو وہ زخمی پڑا ہوا تھا اور اس کی ٹانگ کٹ چکی تھی اور وہ لوگوں کو اپنی تلوار سے دور کررہا تھا، میں نے اس سے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اے دشمن اللہ اس نے تجھے رسوا کردیا، وہ کہنے لگا کہ کیا کسی شخص کو کبھی اس کی اپنی قوم نے بھی قتل کیا ہے ؟ میں اسے اپنی تلوار سے مارنے لگا جو کند تھی، وہ اس کے ہاتھ پر لگی اور اس کی تلوار گر پڑی، میں نے اس کی تلوار پکڑ لی اور اس سے اس پر وار کیا یہاں تک کہ میں نے اسے قتل کردیا، پھر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا کہ ابو جہل مارا گیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ کی قسم کھا کر کہو جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، میں نے قسم کھالی، تین مرتبہ اسی طرح ہوا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ساتھ چلتے ہوئے اس کے پاس جا کر کھڑے ہوگئے اور فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اے دشمن اللہ اس نے تجھے رسوا کردیا، یہ اس امت کا فرعون تھا اور دوسری سند سے یہ اضافہ بھی منقول ہے کہ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی تلوار مجھے انعام میں دے دی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لانقطاعه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔