- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4186
- قرطبہ نمبر
- 4186
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 439
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة وحجاج ثنا شعبة عن الوليد بن العيزار قال حجاج سمعت أبا عمرو الشيباني وقال محمد عن أبي عمرو الشيباني قال حدثنا صاحب هذه الدار وأشار بيده إلى دار عبد الله وما سماه لنا قال : سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم أي العمل أحب إلى الله عز وجل فقال الصلاة على وقتها قال الحجاج لوقتها قال ثم أي قال ثم بر الوالدين قال ثم أي قال ثم الجهاد في سبيل الله ولو استزدته لزادني
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
ابوعمرو شیبانی ہم سے اس گھر میں رہنے والے نے یہ حدیث بیان کی ہے، یہ کہہ کر انھوں نے حضرت ابن مسعود (رض) کے گھر کی طرف اشارہ کیا اور ادب کی وجہ سے ان کا نام نہیں لیا کہ ایک مرتبہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال پوچھا کہ بارگاہ الٰہی میں سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کون سا ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے وقت پر نماز پڑھنا، میں نے پوچھا اس کے بعد ؟ فرمایا والدین کے ساتھ حسن سلوک، میں نے پوچھا اس کے بعد ؟ فرمایا اللہ کے راستے میں جہاد، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ باتیں مجھ سے بیان فرمائیں، اگر میں مزید سوالات کرتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ان کا جواب بھی مرحمت فرماتے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔