- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4068
- قرطبہ نمبر
- 4068
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 428
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أسود بن عامر ثنا إسرائيل عن الأعمش ومنصور عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال : كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في الغار فخرجت علينا حية فتبادرناها فسبقتنا فدخلت الجحر فقال النبي صلى الله عليه وسلم وقيت شركم كما وقيتم شرها قال وزاد الأعمش في الحديث قال كنا نتلقاها من فيه وهي رطبة
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کسی غار میں تھے، وہاں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سورت مرسلات نازل ہوگئی، ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سن کر اسے یاد کرنے لگے، اچانک ایک سانپ اپنے بل سے نکل آیا، ہم جلدی سے آگے بڑھے لیکن وہ ہم پر سبقت لے گیا اور اپنے بل میں گھس گیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ تمہارے شر سے بچ گیا جیسے تم اس کے شر سے بچ گئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔