- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3664
- قرطبہ نمبر
- 3664
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 386
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن نمير عن مجالد عن عامر عن الأسود بن يزيد قال : أقيمت الصلاة في المسجد فجئنا نمشي مع عبد الله بن مسعود فلما ركع الناس ركع عبد الله وركعنا معه ونحن نمشي فمر رجل بين يديه فقال السلام عليك يا أبا عبد الرحمن فقال عبد الله وهو راكع صدق الله ورسوله فلما انصرف سأله بعض القوم لم قلت حين سلم عليك الرجل صدق الله ورسوله قال اني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ان من أشراط الساعة إذا كانت التحية على المعرفة
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
اسود بن یزید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مسجد میں نماز کھڑی ہوگئی، ہم لوگ حضرت ابن مسعود (رض) کے ساتھ صفوں میں شال ہونے کے لیے چلے جا رہے تھے، جب لوگ رکوع میں گئے تو حضرت ابن مسعود (رض) کے ساتھ صفوں میں شامل ہونے کے لے چلے جا رہے تھے، جب لوگ رکوع میں گئے تو حضرت ابن مسعود (رض) بھی رکوع میں چلے گئے، انھیں دیکھ کر ہم نے بھی رکوع کرلیا، اس وقت بھی ہم لوگ چل رہے تھے، ایک آدمی اسی اثناء میں سامنے سے گذرا اور کہنے لگا السلام علیک یا ابا عبدالرحمن ! انھوں نے رکوع کی حالت میں فرمایا اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا : نماز سے فارغ ہونے کے بعد کسی نے ان سے پوچھا کہ جب فلاں شخص نے آپ کو سلام کیا تھا تو آپ نے یہ کیوں کہا تھا کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ؟ انھوں نے جواب دیا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہ بات علامات قیامت میں سے ہے کہ سلام صرف جان پہچان کے لوگوں کو کیا جانے لگے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن وهذا إسناد ضعيف لضعف مجالد
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔