- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3528
- قرطبہ نمبر
- 3528
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 372
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا حماد عن حميد عن بكر بن عبد الله أن أعرابيا قال لابن عباس : ما شأن آل معاوية يسقون الماء والعسل وآل فلان يسقون اللبن وأنتم تسقون النبيذ أمن بخل بكم أو حاجة فقال بن عباس ما بنا بخل ولا حاجة ولكن رسول الله صلى الله عليه وسلم جاءنا ورديفه أسامة بن زيد فاستسقى فسقيناه من هذا يعني نبيذ السقاية فشرب منه وقال أحسنتم هكذا فاصنعوا
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
ایک دیہاتی نے حضرت ابن عباس (رض) سے پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ آل معاویہ لوگوں کو پانی اور شہد پلاتی ہے، آل فلاں دودھ پلاتی ہے اور آپ لوگ نبیذ پلاتے ہیں ؟ کسی بخل کی وجہ سے یا ضرورت مندی کی بناء پر ؟ انھوں نے فرمایا ہم کنجوس ہیں اور نہ ہی ضرورت مند، بات دراصل یہ ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس آئے، ان کے پیچھے حضرت اسامہ بن زید (رض) بیٹھے ہوئے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پینے کے لیے پانی طلب کیا، ہم نے آپ کو نبیذ پلائی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نوش فرمایا اور پس خوردہ حضرت اسامہ (رض) کو دے دیا اور فرمایا تم نے اچھا کیا اور خوب کیا، اسی طرح کیا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔