مسند احمد 3518

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
3518
قرطبہ نمبر
3518
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 371

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا بن جريج قال أخبرني أبو حاضر قال : سئل بن عمر عن الجر ينبذ فيه فقال نهى الله ورسوله عنه فانطلق الرجل إلى بن عباس فذكر له ما قال بن عمر فقال بن عباس صدق قال الرجل لابن عباس أي جر نهى عنه قال كل شيء يصنع من مدر

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

ابو حاضر (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی شخص نے حضرت ابن عمر (رض) سے اس مٹکے متعلق سوال کیا جس میں نبیذ بنائی جاتی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول نے اس سے منع کیا ہے، وہ آدمی حضرت ابن عباس (رض) کے پاس آگیا اور ان سے حضرت ابن عمر (رض) کا جواب بھی ذکر کردیا، حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ انھوں نے سچ کہا، اس آدمی نے حضرت ابن عباس (رض) سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کس قسم کے مٹکے کے استعمال سے منع فرمایا ہے ؟ فرمایا ہر وہ مٹکا جو پکی مٹی سے بنایا جائے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الشيخين غير أبي حاضر

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. أخبرني

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 1 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔