- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2997
- قرطبہ نمبر
- 2999
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 325
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن آدم عن بن المبارك عن يونس عن الزهري عن عبد الله بن كعب عن بن عباس قال : خرج علي من عند رسول الله صلى الله عليه وسلم في مرضه فقالوا كيف أصبح رسول الله صلى الله عليه وسلم يا أبا حسن فقال أصبح بحمد الله بارئا فقال العباس ألا ترى اني لأرى رسول الله صلى الله عليه وسلم سيتوفى من وجعه وأني لأعرف في وجوه بني عبد المطلب الموت فانطلق بنا إلى رسول الله فلنكلمه فإن كان الأمر فينا بينه وان كان في غيرنا كلمناه وأوصى بنا فقال علي ان قال الأمر في غيرنا فلم يعطناه الناس أبدا وإني والله لا أكلم رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذا أبدا
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض الوفات کے زمانے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہاں سے باہر نکلے تو لوگوں نے پوچھا ابو الحسن ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے ہیں ؟ انھوں نے بتایا کہ اب تو صبح سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الحمدللہ ٹھیک ہیں، حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اس پر حضرت ابن عباس (رض) نے حضرت علی (رض) کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا کیا تم دیکھ نہیں رہے ؟ بخدا ! اس بیماری سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (جانبر نہ ہو سکیں گے) اور وصال فرما جائیں گے، میں بنو عبد المطلب کے چہروں پر موت کے وقت طاری ہونے والی کیفیت کو پہچانتا ہوں، اس لیے آؤ، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس چلتے ہیں اور ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے بعد خلافت کسے ملے گی ؟ اگر ہم ہی میں ہوئی تو ہمیں اس کا علم ہوجائے گا اور اگر ہمارے علاوہ کسی اور میں ہوئی تو ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بات کرلیں گے تاکہ وہ ہمارے متعلق آنے والے خلیفہ کو وصیت فرما دیں، حضرت علی (رض) نے فرمایا اللہ کی قسم ! اگر ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی درخواست کی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تو لوگ کبھی بھی ہمیں خلافت نہیں دیں گے، اس لیے میں تو کبھی بھی ان سے درخواست نہیں کروں گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔