- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2932
- قرطبہ نمبر
- 2934
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 319
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو النضر عن بن أبي ذئب عن شعبة : أن المسور بن مخرمة دخل على بن عباس يعوده من وجع وعليه برد استبرق فقلت يا أبا عباس ما هذا الثوب قال وما هو قال هذا الإستبرق قال والله ما علمت به وما أظن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن هذا حين نهى عنه الا للتجبر والتكبر ولسنا بحمد الله كذلك قال فما هذه التصاوير في الكانون قال ألا ترى قد أحرقناها بالنار فلما خرج المسور قال انزعوا هذا الثوب عني واقطعوا رؤوس هذه التماثيل قالوا يا أبا عباس لو ذهبت بها إلى السوق كان انفق لها مع الرأس قال لا فأمر بقطع رءوسها
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
شعبہ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت مسور بن مخرمہ (رض) عنہ، حضرت ابن عباس (رض) کی عیادت کے لیے تشریف لائے، حضرت ابن عباس (رض) نے اس وقت استبرق کی ریشمی چادر اوڑھ رکھی تھی، حضرت مسور (رض) کہنے لگے اے ابو العباس ! یہ کیا کپڑا ہے ؟ انھوں نے پوچھا کیا مطلب ؟ فرمایا یہ تو استبرق (ریشم) ہے، انھوں نے کہا بخدا ! مجھے اس کے بارے پتہ نہیں چل سکا اور میرا خیال ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے پہننے سے تکبر اور ظلم کی وجہ سے منع فرمایا تھا اور الحمدللہ ! ہم ایسے نہیں ہیں۔ پھر حضرت مسور (رض) نے پوچھا کہ یہ انگیٹھی میں تصویریں کیسی ہیں ؟ انھوں نے کہا کہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ ہم نے انھیں آگ میں جلا دیا ہے، بہرحال ! حضرت مسور (رض) جب چلے گئے تو حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا اس چادر کو میرے اوپر سے اتارو اور ان مورتیوں کے سر کا حصہ کاٹ دو ، لوگوں نے کہا اے ابو العباس ! اگر آپ انھیں بازار لے جائیں تو سر کے ساتھ ان کی اچھی قیمت لگ جائے گی، انھوں نے انکار کردیا اور حکم دیا کہ ان کے سر کا حصہ کاٹ دیا جائے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ شُعْبَةَ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ دَخَلَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَعُودُهُ مِنْ وَجَعٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ إِسْتَبْرَقٌ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ مَا هَذَا الثَّوْبُ قَالَ وَمَا هُوَ قَالَ هَذَا الْإِسْتَبْرَقُ قَالَ وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ بِهِ وَمَا أَظُنُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ هَذَا حِينَ نَهَى عَنْهُ إِلَّا لِلتَّجَبُّرِ وَالتَّكَبُّرِ وَلَسْنَا بِحَمْدِ اللَّهِ كَذَلِكَ قَالَ فَمَا هَذِهِ التَّصَاوِيرُ فِي الْكَانُونِ قَالَ أَلَا تَرَى قَدْ أَحْرَقْنَاهَا بِالنَّارِ فَلَمَّا خَرَجَ الْمِسْوَرُ قَالَ انْزَعُوا هَذَا الثَّوْبَ عَنِّي وَاقْطَعُوا رُءُوسَ هَذِهِ التَّمَاثِيلِ قَالُوا يَا أَبَا عَبَّاسٍ لَوْ ذَهَبْتَ بِهَا إِلَى السُّوقِ كَانَ أَنْفَقَ لَهَا مَعَ الرَّأْسِ قَالَ لَا فَأَمَرَ بِقَطْعِ رُءُوسِهَا
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔