- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2842
- قرطبہ نمبر
- 2843
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 311
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا حماد عن عاصم الغنوي عن أبي الطفيل كذا قال روح عاصم والناس يقولون أبو عاصم قال قلت لابن عباس يزعم قومك : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم طاف بين الصفا والمروة على بعير وان ذلك سنة فقال صدقوا وكذبوا قلت وما صدقوا وكذبوا قال قد طاف بين الصفا والمروة على بعير وليس ذلك بسنة كان الناس لا يصدفون عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا يدفعون فطاف على بعير ليستمعوا وليروا مكانه ولا تناله أيديهم
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
ابو الطفیل کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت ابن عباس (رض) سے عرض کیا کہ آپ کی قوم کا یہ خیال ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا مروہ کے درمیان سعی اونٹ پر بیٹھ کر کی ہے اور یہ سنت ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا یہ لوگ کچھ صحیح اور کچھ غلط کہتے ہیں، میں نے عرض کیا صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے ؟ فرمایا یہ بات تو صحیح ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر بیٹھ کر سعی کی ہے، لیکن اسے سنت قرار دینا غلط ہے، اصل میں لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ہٹتے نہیں تھے اور نہ ہی انھیں ہٹایا جاسکتا تھا، اس لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر بیٹھ کر سعی کی تاکہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کلام بھی سن لیں اور ان کی زیارت بھی کرلیں اور ان کے ہاتھ بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک نہ پہنچیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔