- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2734
- قرطبہ نمبر
- 2734
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 300
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثني حجين بن المثني ثنا إسرائيل عن عبد الأعلى عن بن جبير عن بن عباس : ان رجلا من الأنصار وقع في أب للعباس كان في الجاهلية فلطمه العباس فجاء قومه فقالوا والله لنلطمنه كما لطمه فلبسوا السلاح فبلغ ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فصعد المنبر فقال أيها الناس أي أهل الأرض أكرم علي الله قالوا أنت قال فإن العباس منى وأنا منه فلا تسبوا موتانا فتؤذوا أحيانا فجاء القوم فقالوا يا رسول الله نعوذ بالله من غضبك
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے حضرت ابن عباس (رض) کے والد جو زمانہ جاہلیت میں ہی فوت ہوگئے تھے کے متعلق نازیبا کلمات کہے، حضرت عباس (رض) نے اسے طمانچہ دے مارا، اس کی قوم کے لوگ آئے اور کہنے لگے ہم بھی انھیں اسی طرح طمانچہ ماریں گے جیسے انھوں نے مارا ہے اور اسلحہ پہننے لگے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب اس بات کا پتہ چلا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر تشریف لائے اور فرمایا اے لوگو ! یہ بتاؤ کہ اللہ کی بارگاہ میں اہل زمین میں سب سے زیادہ معزز کون ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا آپ ہیں، فرمایا کہ پھر عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، اس لیے تم ہمارے فوت شدگان کو برا بھلا کہہ کر ہمارے زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ، یہ سن کر اس انصاری کی قوم والے آئے اور کہنے لگے کہ ہم آپ کے غصے سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔