مسند احمد 27226

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
27226
قرطبہ نمبر
27269
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 6، صفحہ 396

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي بصرة الغفاري رضي الله عنه(مسند القبائل)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يحيى بن إسحاق قال انا بن لهيعة عن عبد الله بن هبيرة عن أبى تميم الجيشاني عن أبى بصرة الغفاري قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم لما هاجرت وذلك قبل ان أسلم فحلب لي شويهة كان يحتلبها لأهله فشربتها فلما أصبحت أسلمت وقال عيال النبي صلى الله عليه وسلم نبيت الليلة كما بتنا البارحة جياعا فحلب لي رسول الله صلى الله عليه وسلم شاة فشربتها ورويت فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم أرويت فقلت يا رسول الله قد رويت ما شبعت ولا رويت قبل اليوم فقال النبي صلى الله عليه وسلم ان الكافر يأكل في سبعة أمعاء والمؤمن يأكل في معي واحد

اردو ترجمہ

حضرت ابوبصرہ غفاری کی حدیثیں

حضرت ابوبصرہ غفاری سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں قبول اسلام سے پہلے ہجرت کر کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک بکری کا دودھ مجھے دوہ کردیا، جسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اہل خانہ کے لیے دوہتے تھے۔ میں نے اسے پی لیا اور صبح ہوتے ہی اسلام قبول کرلیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل خانہ آپس میں باتیں کرنے لگے کہ ہمیں کل کی طرح آج بھی بھوکا رہ کر گزارہ کرنا پڑے گا، چنانچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آج بھی مجھے دودھ عطاء فرمایا : میں نے اسے پیا اور سیراب ہوگیا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے پوچھا کیا تم سیراب ہو گے ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آج میں اس طرح سیراب ہوا ہوں کہ اس سے پہلے کبھی اس طرح سیراب ہوا اور نہ پیٹ بھرا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح لغيره وهذا إسناد حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. انا
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 17 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔