- رسالہ نمبر (معیاری)
- 27079
- قرطبہ نمبر
- 27124
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 369
مسند (صحابی کا باب): حديث فاطمة عمة أبي عبيدة وأخت حذيفة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن حصين عن أبى عبيدة بن حذيفة عن عمته فاطمة انها قالت : أتينا رسول الله صلى الله عليه وسلم نعوده في نساء فإذا سقاء معلق نحوه يقطر ماؤه عليه من شدة ما يجد من حر الحمى قلنا يا رسول الله لو دعوت الله فشفاك فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان من أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم
اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ ابوعبیدہ کی پھوپھی، اور حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیث
حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم کچھ خواتین نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عیادت کے لیے حاضر ہوئیں تو دیکھا کہ ایک مشکیزہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب لٹکا ہوا ہے اور اس کا پانی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ٹپک رہا ہے کیونہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بخار کی حرارت شدت سے محسوس ہو رہی تھی، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر اپ اللہ سے دعاء کرتے تو وہ آپ کو شفاء دیدیتا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت مصیبتیں انبیاء کرام پر آتی رہی ہیں پھر درجہ بدرجہ ان کے قریب لوگوں پر آتی ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح لغيره وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔