- رسالہ نمبر (معیاری)
- 27070
- قرطبہ نمبر
- 27115
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 367
مسند (صحابی کا باب): حديث أم رومان أم عائشة أم المؤمنين رضي الله تعالى عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا هاشم بن القاسم قال ثنا أبو جعفر يعنى الرازي عن حصين عن شقيق بن سلمة عن مسروق عن أم رومان وهى أم عائشة قالت : كنت أنا وعائشة قاعدة فدخلت امرأة من الأنصار فقالت فعل الله بفلان وفعل تعني ابنها قالت فقلت لها وما ذلك قالت ابني كان فيمن حدث الحديث قالت فقلت لها وما الحديث قالت كذا وكذا فقالت عائشة أسمع بذلك أبو بكر قالت نعم قالت أسمع بذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت نعم فوقعت أو سقطت مغشيا عليها فأفاقت حمى بنافض فألقيت عليها الثياب فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال ما لهذه قالت فقلت يا رسول الله أخذتها حمى بنافض قال لعله من الحديث الذي تحدث به قالت قلت نعم يا رسول الله فرفعت عائشة رأسها وقالت ان قلت لم تعذروني وان حلفت لم تصدقوني ومثلي ومثلكم كمثل يعقوب وبنيه حين قال { فصبر جميل والله المستعان على ما تصفون } فلما نزل عذرها أتاها النبي صلى الله عليه وسلم فأخبرها بذلك فقالت بحمد الله لا بحمدك أو قالت ولا بحمد أحد
اردو ترجمہ
حضرت ام رومان کی حدیثیں
حضرت ام رومان سے مروی ہے کہ جو کہ حضرت عائشہ کی والدہ تھیں کہتی ہیں کہ میں اور عائشہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک انصاری عورت آکر کہنے لگی اللہ فلاں کے ساتھ " مراد اس کا بیٹا تھا " ایسا کرے میں نے اس سے وجہ پوچھی تو وہ کہنے لگی کہ میرا بیٹا بھی چہ میگوئیاں کرنے والوں میں شامل ہے، میں نے پوچھا کیسی چہ میگوئیاں ؟ اس نے ساری تفصیل بتادی تو عائشہ نے پوچھا کہ کیا حضرت ابوبکر نے بھی یہ باتیں سنی ہیں ؟ اس نے کہا جی ہاں انھوں نے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی سنی ہیں ؟ اس نے کہا جی ہاں ! غش کھا کر گرپڑیں اور انھیں نہایت تیز بخارچڑھ گیا میں نے انھیں چادریں اوڑھادیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو پوچھا کہ اسے کیا ہوا ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ اسے نہایت تیز بخارچڑھ گیا ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا شاید ان باتوں کی وجہ سے جو جاری ہیں، میں نے عرض کیا جی یا رسول اللہ اسی دوران عائشہ نے سر اٹھایا اور کہا اگر میں آپ کے سامنے اپنے آپ کو عیب سے پاک کہوں گی تو آپ کو یقین نہیں آسکتا اور اگر میں نا کردہ گناہ کا آپ کے سامنے اقرار کردوں ( اور اللہ گواہ ہے کہ میں اس سے پاک ہوں) تو آپ مجھ کو سچاجان لیں گے اللہ کی قسم مجھے اپنی اور آپ کی مثال سوائے حضرت یعقوب کے کوئی نہیں ملتی انھوں نے کہا تھا، فصبر جمیل واللہ المستعان علی ما تصفون جب ان کا عذرنازل ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس آئے اور انھیں اس کی خبردی تو وہ کہنے لگیں کہا کہ اس پر اللہ کا شکر ہے، آپ کا نہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔