- رسالہ نمبر (معیاری)
- 27007
- قرطبہ نمبر
- 27052
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 357
مسند (صحابی کا باب): حديث أميمة بنت رقيقة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يعقوب بن إبراهيم قال حدثني أبى عن بن إسحاق قال حدثني محمد بن المنكدر عن أميمة بنت رقيقة التيمية قالت : أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في نسوة من المسلمين لنبايعه فقلنا يا رسول الله جئنا لنبايعك على أن لا نشرك بالله شيئا ولا نسرق ولا نزني ولا نقتل أولادنا ولا نأتي ببهتان نفتريه بين أيدينا وأرجلنا ولا نعصيك في معروف قالت فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فيما استطعتن وأطعتن قالت قلنا الله ورسوله أرحم بنا من أنفسنا بايعنا يا رسول الله قال اذهبن فقد بايعتكن إنما قولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة قالت ولم يصافح رسول الله صلى الله عليه وسلم منا امرأة
اردو ترجمہ
حضرت امیمہ بنت رقیقہ کی حدیثیں
حضرت امیمہ بنت رقیقہ سے مروی ہے کہ میں کچھ مسلمان خواتین کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیعت کے لیے حاضر ہوئی اور ہم سب نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم آپ کے پاس ان شرائط پر بیعت کرنے کے لیے آئے ہیں کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، بدکاری نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، کوئی بہتان اپنے ہاتھوں، پیروں کے درمیان نہیں گھڑیں گی اور کسی نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں لقمہ دیا کہ اور حسب استطاعت اور بقدر طاقت ایساہی کریں گی، میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہم سے زیادہ رحم والے ہیں، یا رسول اللہ ! ہمیں بیعت کرلیجئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (جاؤ میں نے تم سب کو بیعت کرلیا) میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، سو عورتوں سے بھی میری وہی بات ہے جو ایک عورت سے ہے، چنانچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم میں سے کسی عورت سے مصافحہ نہیں فرمایا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔