- رسالہ نمبر (معیاری)
- 27
- قرطبہ نمبر
- 27
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 7
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله قال حدثني أبي قال ثنا عبد الرزاق قال أخبرني بن جريج قال أخبرني أبي أن أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم لم يدروا أين يقبرون النبي صلى الله عليه وسلم حتى قال أبو بكر رضي الله عنه سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : لن يقبر نبي إلا حيث يموت فأخروا فراشه وحفروا له تحت فراشه
اردو ترجمہ
حضرت صدیق اکبر کی مرویات
ابن جریج کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے یہ حدیث سنائی کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال ہوگیا تو لوگوں کے علم میں یہ بات نہ تھی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک کہاں بنائی جائے ؟ حتی کہ حضرت صدیق اکبر (رض) نے اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر نبی کی قبر وہیں بنائی جاتی ہے جہاں ان کا انتقال ہوتا ہے، چنانچہ صحابہ کرام (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بستر مبارک اٹھا کر اس کے نیچے قبر مبارک کھودی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (92٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَدْرُوا أَيْنَ يَقْبُرُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنْ يُقْبَرَ نَبِيٌّ إِلَّا حَيْثُ يَمُوتُ فَأَخَّرُوا فِرَاشَهُ وَحَفَرُوا لَهُ تَحْتَ فِرَاشِهِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
قوي بطرقه وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔