- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2684
- قرطبہ نمبر
- 2684
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 294
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يونس ثنا عبد الواحد ثنا سليمان الشيباني قال ثنا يزيد بن الأصم قال : دعانا رجل فأتى بخوان عليه ثلاثة عشر ضبا قال وذاك عشاء فآكل وتارك فلما أصبحنا غدونا على بن عباس فسألته فأكثر في ذلك جلساؤه حتى قال بعضهم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا آكله ولا أحرمه قال فقال بن عباس بئسما قلتم إنما بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم محلا ومحرما ثم قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم عند ميمونة وعنده الفضل بن عباس وخالد بن الوليد وامرأة فأتى بخوان عليه خبز ولحم ضب قال فلما ذهب رسول الله صلى الله عليه وسلم يتناول قالت له ميمونة أنه يا رسول الله لحم ضب فكف يده وقال انه لحم لم آكله ولكن كلوا قال فأكل الفضل بن عباس وخالد بن الوليد والمرأة قال وقالت ميمونة لا آكل من طعام لم يأكل منه رسول الله صلى الله عليه وسلم
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
یزید بن اصم (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے ہماری دعوت کی، اس نے دستر خوان پر ١٣ عدد گوہ لاکر پیش کیں، شام کا وقت تھا، کسی نے اسے کھایا اور کسی نے اجتناب کیا، جب صبح ہوئی تو ہم لوگ حضرت ابن عباس (رض) کے پاس پہنچے میں نے ان سے گوہ کے متعلق دریافت کیا، ان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر بولنے لگے حتی کہ بعض لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ ہی حرام کرتا ہوں، اس پر حضرت ابن عباس (رض) کہنے لگے کہ تم نے غلط کہا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تو بھیجا ہی اس لیے گیا تھا کہ حلال و حرام کی تعیین کردیں۔ پھر فرمایا دراصل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ ام المومنین حضرت میمونہ (رض) کے یہاں تھے، وہاں حضرت فضل بن عباس (رض) حضرت خالد بن ولید (رض) اور ایک خاتون بھی موجود تھیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک دستر خوان پیش کیا گیا جس پر روٹی اور گوہ کا گوشت رکھا ہوا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب اسے تناول فرمانے کا ارادہ کیا تو حضرت میمونہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ گوہ کا گوشت ہے، یہ سنتے ہی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ روک لیا اور فرمایا یہ ایسا گوشت ہے جو میں نہیں کھاتا، البتہ تم کھالو، چنانچہ حضرت فضل، خالد بن ولید (رض) اور اس خاتون نے اسے کھالیا اور حضرت میمونہ (رض) فرمانے لگیں کہ جو کھانا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں کھاتے میں بھی نہیں کھاتی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔