- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26258
- قرطبہ نمبر
- 26301
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 262
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا حسن بن موسى قال ثنا مطيع بن ميمون العنبري يكنى أبا سعيد قال حدثتني صفية بنت عصمة عن عائشة أم المؤمنين قالت : مدت امرأة من وراء الستر بيدها كتابا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقبض النبي صلى الله عليه وسلم يده وقال ما أدري أيد رجل أو يد امرأة فقالت بل امرأة فقال لو كنت امرأة غيرت أظفارك بالحناء
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ مرتبہ پردے کے پیچھے سے ایک عورت نے ہاتھ بڑھا کر ایک تحریر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا اور فرمایا مجھے کیا خبر کہ یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا ؟ اس عورت نے جواب دیا کہ میں عورت ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم عورت ہو تو اپنے ناخنوں کو مہندی سے رنگ لو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لضعف مطيع بن ميمون العنبري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔