- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26086
- قرطبہ نمبر
- 26128
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 245
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا روح قال ثنا بن أبى ذئب عن بن شهاب عن عروة عن عائشة قالت : خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع فنزلنا الشجرة فقال من شاء فليهل بعمرة ومن شاء فليهل بحجة قالت عائشة فأهل منهم بعمرة وأهل منهم بحجة قالت وكنت أنا ممن أهل بعمرة فأدركني يوم عرفة وأنا حائض فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم انقضى رأسك وامتشطي وذرى عمرتك وأهلي بالحج فلما كان ليلة الحصبة أمرني فاعتمرت مكان عمرتي التي تركت
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ حجتہ الوداع کے موقع پر ہم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ روانہ ہوئے، میں نے عمرے کا احرام باندھ لیا، میرے ساتھ ہدی کا جانور نہیں تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعلان فرما دیا کہ جس کے ساتھ ہدی کے جانور ہوں تو وہ اپنے عمرے کے ساتھ حج کا احرام بھی باندھ لے اور دونوں کا احرام اکٹھا ہی کھولے، میں ایام سے تھی، شب عرفہ کو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے عمرے کا احرام باندھا تھا، اب حج میں کیا کروں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سر کے بال کھول کر کنگھی کرلو، عمرہ چھوڑ کر حج کرلو، جب میں نے حج مکمل کرلیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالرحمن کو حکم دیا تو اس نے مجھے پہلے عمرے کی جگہ تنعیم سے عمرہ کروا دیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔