- رسالہ نمبر (معیاری)
- 260
- قرطبہ نمبر
- 260
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 37
مسند (صحابی کا باب): مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا مؤمل ثنا سفيان عن سلمة عن عمران السلمي قال : سألت بن عباس رضي الله عنهما عن النبيذ فقال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نبيذ الجر والدباء فلقيت بن عمر فسألته فأخبرني فيما أظن عن عمر ان النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن نبيذ الجر والدباء شك سفيان قال فلقيت بن الزبير فسألته فقال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نبيذ الجر والدباء
اردو ترجمہ
حضرت عمر فاروق عنہ کی مرویات
عمران اسلمی (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے مٹکے کی نبیذ کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مٹکے کی نبیذ اور کدو کی سے ہی تو منع فرمایا ہے۔ پھر میں نے یہی سوال حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے کیا تو انھوں نے حضرت عمر (رض) کے حوالے سے یہ حدیث سنائی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کدو کی نبیذ اور سبز مٹکے سے منع فرمایا ہے، پھر میں نے یہی سوال حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) سے کیا تو انھوں نے بھی یہی فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مٹکے اور کدو کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔