- رسالہ نمبر (معیاری)
- 25393
- قرطبہ نمبر
- 25432
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 172
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر قال ثنا شعبة قال سمعت عبد الرحمن بن القاسم قال سمعت القاسم يحدث عن عائشة : أنها أرادت أن تشتري بريرة للعتق فاشترطوا ولاءها فذكرت لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال اشتريها وأعتقيها فإن الولاء لمن أعتق وأهدى لرسول الله صلى الله عليه وسلم لحم فقالوا للنبي صلى الله عليه وسلم هذا ما تصدق به على بريرة فقال هو لها صدقة وهو لنا هدية وخيرت فقال عبد الرحمن وكان زوجها حرا قال شعبة ثم سألته عن زوجها فقال لا أدري
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے بریرہ کو آزاد کرنے کے لیے خریدنا چاہا تو اس کے مالکوں نے اس کی ولاء اپنے لیے مشروط کرلی، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اسے خرید کر آزاد کرو، کیونکہ غلام کی وراثت اس کو ملتی ہے جو اسے آزاد کرتا ہے، نیز لوگ اسے صدقات کی مد میں کچھ دیتے تھے تو وہ ہمیں بھی اس میں سے کچھ ہدیہ کردیتی تھیں، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اس پر صدقہ ہوتا ہے اور اس کی طرف سے تمارے لیے ہدیہ ہوتا ہے لہٰذا تم اسے کھا سکتے ہو، راوی کہتے ہیں کہ اس کا خاوند آزاد آدمی تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔