- رسالہ نمبر (معیاری)
- 25122
- قرطبہ نمبر
- 25165
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 145
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد انا حماد بن سلمة وعفان ثنا حماد عن ثابت البناني عن سمية عن عائشة قالت : وجد رسول الله صلى الله عليه وسلم على صفية بنت حيي فقالت لي هل لك إلى ان ترضين رسول الله صلى الله عليه وسلم عني واجعل لك يومي قلت نعم فأخذت خمارا لها مصبوغا بزعفران فرشته بالماء ثم اختمرت به قال عفان ليفوح ريحه ثم دخلت عليه في يومها فجلست إلى جنبه فقال إليك يا عائشة فليس هذا يومك فقلت فضل الله يؤتيه من يشاء ثم أخبرته خبري قال عفان فرضي عنها
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت صفیہ بنت حیی (رض) سے کسی بات پر ناراض تھے، حضرت صفیہ (رض) نے ان سے کہا کہ عائشہ ! تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میری طرف سے راضی کردو، میں اپنی ایک باری تمہیں دیتی ہو، انھوں نے کہا ٹھیک ہے، پھر انھوں نے اپنا ایک دوپٹہ لیا، جس پر زعفران سے رنگ کیا تھا اور اس پر پانی چھڑکا تاکہ اس کی مہک پھیل جائے، پھر آ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں بیٹھ گئیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عائشہ ! پیچھے ہٹو آج تمہاری باری نہیں ہے، انھوں نے عرض کیا کہ یہ تو اللہ کا فضل ہے، جسے چاہے عطاء فرمادے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سارا واقعہ بتایا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت صفیہ (رض) سے راضی ہوگئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة سمية
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔