- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2476
- قرطبہ نمبر
- 2476
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 273
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا أبو أحمد ثنا سفيان عن على بن بذيمة حدثني قيس بن حبتر قال سألت بن عباس عن الجر الأبيض والجر الأخضر والجر الأحمر فقال : ان أول من سأل النبي صلى الله عليه وسلم وفد عبد القيس فقالوا انا نصيب من الثفل فأي الاسقية فقال لا تشربوا في الدباء والمزفت والنقير والحنتم واشربوا في الاسقية ثم قال ان الله حرم على أو حرم الخمر والميسر والكوبة وكل مسكر حرام قال سفيان قلت لعلي بن بذيمة ما الكوبة قال الطبل
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
قیس بن حبتر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے سفید، سبز اور سرخ مٹکے کے بارے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس کے متعلق نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سب سے پہلے بنو عبد القیس کے وفد نے سوال کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ ہمیں یہ تلچھٹ حاصل ہوتا ہے، ہمارے لیے کون سے برتن حلال ہیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دبائی، مزفت، نقیر اور حنتم میں کچھ بھی نہ پیو، البتہ مشکیزوں میں پی سکتے ہو، پھر فرمایا کہ اللہ نے شراب، جوا اور کو بہ کو حرام قرار دیا ہے، اسی طرح ہر نشہ آور چیز حرام ہے، سفیان کہتے ہیں کہ میں نے علی بن بذیمہ سے کو بہ کا معنی پوچھا تو انھوں نے اس کا معنی طبل بتایا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔