- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24605
- قرطبہ نمبر
- 24649
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 91
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس ثنا نافع يعنى بن عمر عن بن أبي مليكة عن عائشة قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من حوسب يومئذ عذب قالت قلت يا رسول الله يقول الله عز وجل { يحاسب حسابا يسيرا } قال ذاك العرض من نوقش الحساب يومئذ عذب
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن جس سے حساب لیا جائے گا وہ عذاب میں مبتلا ہوجائے گا، میں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا " عنقریب آسان حساب لیا جائے گا " نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ حساب تھوڑی ہوگا وہ تو سرسری پیشی ہوگی اور جس شخص سے قیامت کے دن حساب کتاب میں مباحثہ کیا گیا، وہ تو عذاب میں گرفتار ہوجائے گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔