- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24358
- قرطبہ نمبر
- 24403
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 64
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس بن محمد قال ثنا داود يعني بن أبي الفرات عن عبد الله بن بريدة عن يحيى بن يعمر عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم انها أخبرته : انها سألت نبي الله صلى الله عليه وسلم عن الطاعون فأخبرها نبي الله صلى الله عليه وسلم انه كان عذابا يبعثه الله عز وجل على من يشاء فجعله الله عز وجل رحمة للمؤمنين فليس من عبد يقع الطاعون فيه فيمكث في بلده صابرا محتسبا يعلم انه لم يصبه الا ما كتب الله عز وجل له الا كان له مثل أجر الشهيد
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے " طاعون " کے متعلق دریافت کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بتایا کہ یہ ایک عذاب تھا جو اللہ جس پر چاہتا تھا بھیج دیتا تھا، لیکن اس امت کے مسلمانوں پر اللہ نے اسے رحمت بنادیا ہے، اب جو شخص طاعون کی بیماری میں مبتلا ہو اور اس شہر میں ثواب کی نیت سے صبر کرتے ہوئے رکا رہے اور یقین رکھتا ہو کہ اسے صرف وہی مصیبت آسکتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے لکھ دی ہے، تو اسے شہید کے برابر اجر ملے گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔