- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24268
- قرطبہ نمبر
- 24313
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 53
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن يحيى بن سعيد قال حدثتني عمرة قالت سمعت عائشة تقول : جاءتني يهودية تسألني فقالت أعاذك الله من عذاب القبر فلما جاء النبي صلى الله عليه وسلم قلت يا رسول الله أنعذب في القبور قال عائذ بالله فركب مركبا فخسفت الشمس فخرجت فكنت بين الحجر مع النسوة فجاء النبي صلى الله عليه وسلم من مركبه فأتى مصلاه فصلى الناس وراءه فقام فأطال القيام ثم ركع فأطال الركوع ثم رفع رأسه فأطال القيام ثم ركع فأطال الركوع ثم رفع رأسه فأطال القيام ثم سجد فأطال السجود ثم قام أيسر من قيامه الأول ثم ركع أيسر من ركوعه الأول ثم قام أيسر من قيامه الأول ثم ركع أيسر من ركوعه الأول ثم سجد أيسر من سجوده الأول فكانت أربع ركعات وأربع سجدات فتجلت الشمس فقال انكم تفتنون في القبور كفتنة الدجال قالت فسمعته بعد ذلك يستعيذ بالله من عذاب القبر
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میرے پاس ایک یہودی عورت کچھ مانگنے آئی اور کہنے لگی کہ اللہ تمہیں عذاب قبر سے بچائے، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا ہمیں قبروں میں عذاب ہوگا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ کی پناہ ! اور سواری پر سوار ہوگئے، اسی دوران سورج گرہن ہوگیا، میں بھی نکلی اور دیگر ازواج مطہرات کے ساتھ ابھی حجروں کے درمیان ہی تھی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگئے، وہ اپنے مصلیٰ پر تشریف لے گئے، لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز کی نیت باندھ لی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طویل قیام کیا، پھر طویل رکوع کیا، پھر سر اٹھا کر کافی دیر تک کھڑے رہے، پھر دوبارہ طویل رکوع کیا، پھر سر اٹھا کر طویل قیام کیا، پھر لمبا سجدہ کیا، پھر کھڑے ہوئے لیکن اس مرتبہ کا قیام پہلی رکعت کی نسبت مختصر تھا، اسی طرح پہلا رکوع پہلی رکعت کے پہلے رکوع، قیام پہلے قیام سے، دوسرا رکوع پہلے رکوع سے اور سجدہ پہلے سجدہ کی نسبت مختصر تھا، اس طرح چار رکوع اور چار سجدے ہوئے، اسی دوران سورج بھی روپوش ہوگیا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قبروں میں تمہاری آزمائش اس طرح ہوگی جیسے دجال کے ذریعے آزمائش ہوگی، اس کے بعد میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگتے ہوئے سنا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔