- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24186
- قرطبہ نمبر
- 24232
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 45
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو معاوية ثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت : لما ثقل أبو بكر قال أي يوم هذا قلنا يوم الإثنين قال فأي يوم قبض فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم قال قلنا قبض يوم الإثنين قال فأنى أرجو ما بيني وبين الليل قالت وكان عليه ثوب فيه ردع من مشق فقال إذا انا مت فاغسلوا ثوبي هذا وضموا إليه ثوبين جديدين فكفنوني في ثلاثة أثواب فقلنا أفلا نجعلها جددا كلها قال فقال لا إنما هو للمهلة قالت فمات ليلة الثلاثاء
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت صدیق اکبر (رض) کی طبیعت بوجھل ہونے لگی تو انھوں نے پوچھا کہ آج کون سا دن ہے ؟ ہم نے بتایا پیر کا دن ہے، انھوں نے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال کس دن ہوا تھا ؟ ہم نے بتایا پیر کے دن، انھوں نے فرمایا پھر مجھے بھی آج رات تک یہی امید ہے، وہ کہتی ہے کہ حضرت صدیق اکبر (رض) کے جسم پر ایک کپڑا تھا جس پر گیروے رنگ کے چھینٹے پڑے ہوئے تھے، انھوں نے فرمایا جب میں مرجاؤں تو میرے اس کپڑے کو دھو دینا اور اس کے ساتھ دو نئے کپڑے ملا کر مجھے تین کپڑوں میں کفن دینا، ہم نے عرض کیا کہ ہم سارے کپڑے ہی نئے کیوں نہ لے لیں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں، یہ تو کچھ دیر کے لیے ہوتے ہیں، وہ کہتی ہیں کہ پیر کا دن ختم ہو کر منگل کی رات شروع ہوئی تو وہ فوت ہوگئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔