- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2412
- قرطبہ نمبر
- 2412
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 268
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا معاوية بن عمرو قال ثنا أبو إسحاق عن عطاء بن السائب عن عكرمة عن بن عباس قال : جاء النبي صلى الله عليه وسلم إلى بعض بناته وهى في السوق فأخذها ووضعها في حجره حتى قبضت فدمعت عيناه فبكت أم أيمن فقيل لها أتبكين عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت الا أبكى ورسول الله صلى الله عليه وسلم يبكى قال انى لم أبك وهذه رحمة ان المؤمن تخرج نفسه من بين جنبيه وهو يحمد الله عز وجل
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کسی بیٹی (کی بیٹی یعنی نواسی) کے پاس تشریف لائے اس وقت وہ نزع کے عالم میں تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے پکڑ کر اپنی گود میں رکھ لیا، اسی حال میں اس کی روح قبض ہوگئی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے، ام ایمن (رض) بھی رونے لگیں، کسی نے ان سے کہا کیا تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں رو رہی ہو ؟ انھوں نے کہا کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی رو رہے ہیں تو میں کیوں نہ روؤں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں رو نہیں رہا، یہ تو رحمت مومن کی روح جب اس کے دونوں پہلوؤں سے نکلتی ہے تو وہ اللہ کی تعریف کررہا ہوتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔