- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2409
- قرطبہ نمبر
- 2409
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 267
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن ثنا زهير عن قابوس ان أباه حدثه عن بن عباس قال : جاء نبي الله صلى الله عليه وسلم رجلان حاجتهما واحدة فتكلم أحدهما فوجد نبي الله صلى الله عليه وسلم من فيه إخلافا فقال له الا تستاك فقال انى لأفعل ولكني لم أطعم طعاما منذ ثلاث فأمر به رجلا فآواه وقضى له حاجته
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دو آدمی آئے، ان دونوں کی ضرورت ایک جیسی تھی، ان میں سے ایک نے جب اپنی بات شروع کی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے منہ سے بدبو محسوس ہوئی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا کیا تم مسواک نہیں کرتے ؟ اس نے کہا کرتا ہوں، لیکن مجھے تین دن سے کچھ کھانے کو نہیں ملا (اس کی وجہ سے منہ سے بدبو آرہی ہے) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو حکم دیا جس نے اسے ٹھکانا مہیا کردیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی ضرورت پوری کردی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔