- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23721
- قرطبہ نمبر
- 23772
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 439
مسند (صحابی کا باب): حديث رفاعة بن شداد عن عمرو بن الحمق رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو أسامة أخبرني مسعر حدثني عمر بن قيس عن عمرو بن أبي قرة الكندي قال : عرض أبي على سلمان أخته فأبى وتزوج مولاة له يقال لها بقيرة قال فبلغ أبا قرة انه كان بين سلمان وحذيفة شيء فاتاه يطلبه فأخبر انه في مبقلة له فتوجه إليه فلقيه معه زبيل فيه بقل قد أدخل عصاه في عروة الزبيل وهو على عاتقه قال أبا عبد الله ما كان بينك وبين حذيفة قال يقول سلمان { وكان الإنسان عجولا } فانطلقا حتى أتيا دار سلمان فدخل سلمان الدار فقال السلام عليكم ثم أذن فإذا نمط موضوع على باب وعند رأسه لبنات وإذا قرطان فقال اجلس على فراش مولاتك الذي تمهد لنفسها قال ثم أنشأ يحدثه قال ان حذيفة كان يحدث بأشياء يقولها رسول الله صلى الله عليه وسلم في غضبه لأقوام فأسأل عنها فأقول حذيفة أعلم بما يقول وأكره ان يكون ضغائن بين أقوام فأتى حذيفة فقيل له ان سلمان لا يصدقك ولا يكذبك بما تقول فجاءني حذيفة فقال يا سلمان بن أم سلمان قلت يا حذيفة بن أم حذيفة لتنتهين أو لأكتبن إلى عمر فلما خوفته بعمر تركني وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من ولد آدم انا فأيما عبد مؤمن لعنته لعنة أو سببته سبة في غير كنهه فاجعلها عليه صلاة
اردو ترجمہ
حضرت سلمان فارسی (رض) کی مرویات
عمرو بن ابی قرہ کندی (رح) کہتے ہیں کہ میرے والد نے حضرت سلمان فارسی (رض) کے سامنے اپنی بہن سے نکاح کی پیشکش کی لیکن انھوں نے انکار کردیا اور ان کی آزاد کردہ باندی " جس کا نام بقیرہ تھا " سے نکاح کرلیا پھر ابو قرہ کو معلوم ہوا کہ حضرت سلمان فارسی (رض) اور حضرت حذیفہ (رض) کے درمیان کچھ رنجش ہے تو وہ انھیں تلاش کرتے ہوئے آئے معلوم ہوا کہ وہ اپنی سبزیوں کے پاس ہیں ابوقرہ ادھر روانہ ہوگئے راستے میں حضرت سلمان فارسی (رض) سے ملاقات ہوگئی جن کے ساتھ ایک ٹوکری بھی سبزی سے بھری ہوئی تھی انھوں نے اپنی لاٹھی اس ٹوکری کی رسی میں داخل کر کے اسے اپنے کندھے پر رکھا ہوا تھا میں نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو عبداللہ ! کیا آپ کے اور حضرت حذیفہ (رض) کے درمیان کوئی رنجش ہے ؟ حضرت سلمان فارسی (رض) نے یہ آیت پڑھی " انسان بڑا جلد باز ہے " اور وہ دونوں چلتے رہے حتیٰ کہ حضرت سلمان فارسی (رض) کے گھر پہنچ گئے۔ حضرت سلمان فارسی (رض) گھر کے اندرچلے گئے اور سلام کیا پھر ابوقرہ کو اندر آنے کی اجازت دی وہاں دروازے کے پاس ایک چادر پڑھی ہوئی تھی سرہانے کچھ اینٹیں رکھی ہوئی تھیں اور دو بالیاں پڑی ہوئی تھیں حضرت سلمان فارسی (رض) نے فرمایا کہ اپنی باندی کے بستر پر بیٹھ جاؤ جس نے اپنے آپ کو تیار کرلیا تھا انھوں نے بات کا آغاز اور فرمایا کہ حذیفہ بہت ساری ایسی چیزیں بیان کرتے ہیں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصے کی حالت میں کچھ لوگوں سے کہہ دیتے تھے لوگ مجھ سے اس کے متعلق پوچھتے تو میں ان سے کہہ دیتا کہ حذیفہ ہی زیادہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں میں لوگوں کے درمیان نفرت بڑھانے کو اچھا نہیں سمجھتا لوگ حذیفہ کے پاس جاتے اور ان سے کہتے کہ سلمان آپ کی تصدیق کرتے ہیں اور نہ ہی تکذیب، تو ایک مرتبہ حضرت حذیفہ (رض) میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے ام سلمان کے بیٹے سلمان ! میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ اے ام حذیفہ کے بیٹھے حذیفہ ! تم باز آجاؤ ورنہ میں حضرت عمر (رض) کو خط لکھوں گا جب میں نے انھیں حضرت عمر (رض) کا خوف دلایا تو انھوں نے مجھے چھوڑ دیا حالانکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ میں بھی اولاد آدم میں سے ہوں سو جس بندہ مومن پر میں نے لعنت ملامت کی ہو یا اس کے حق میں سخت سست کہا ہو تو اے اللہ ! اسے اس کے حق میں باعث رحمت بنا دے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔