- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23698
- قرطبہ نمبر
- 23748
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 436
مسند (صحابی کا باب): حديث محيصة بن مسعود رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا بن أبي ذئب عن الزهري عن حرام بن محيصة عن أبيه انه : سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن كسب الحجام فنهاه عنه فذكر له الحاجة فقال اعلفه نواضحك
اردو ترجمہ
حضرت محیصہ بن مسعود (رض) کی حدیثیں
حضرت محیصہ بن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ان کا ایک غلام سینگی لگانے کا ماہر تھا جس کا نام نافع ابوطیبہ تھا وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے غلام کے یومیہ زر محصول کے متعلق پوچھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کے قریب بھی نہ جانا انھوں نے پھر یہی سوال نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے دہرایا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس سے پانی لاد کر لانے والے اونٹ کا چارہ خرید لیا کرو اور اپنے غلام کو کھلا دیا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح رجاله ثقات
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔