- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23492
- قرطبہ نمبر
- 23539
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 411
مسند (صحابی کا باب): حديث رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل عن الجريري عن أبي صخر العقيلي حدثني رجل من الأعراب قال : جلبت جلوبة إلى المدينة في حياة رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما فرغت من بيعتي قلت لألقين هذا الرجل فلأسمعن منه قال فتلقاني بين أبي بكر وعمر يمشون فتبعتهم في أقفائهم حتى أتوا على رجل من اليهود ناشرا التوراة يقرؤها يعزى بها نفسه على بن له في الموت كأحسن الفتيان وأجمله فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم أنشدك بالذي أنزل التوراة هل تجد في كتابك ذا صفتي ومخرجي فقال برأسه هكذا أي لا فقال ابنه إني والذي أنزل التوراة انا لنجد في كتابنا صفتك ومخرجك وأشهد أن لا إله إلا الله وإنك رسول الله فقال أقيموا اليهود عن أخيكم ثم ولي كفنه وحنطه وصلى عليه
اردو ترجمہ
ایک صحابی (رض) کی روایت
ایک دیہاتی صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور باسعادت میں میں ایک اونٹ مدینہ منور لے کر آیاجب میں اسے بیچ کر فارغ ہوگیا تو میں نے سوچا کہ اس آدمی سے ملتا ہوں اور اس کی باتیں سنتا ہوں چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے حضرت ابوبکروعمر (رض) کے درمیان چلتے ہوئے ملے میں بھی ان کے پیچھے چلنے لگا حتیٰ کہ وہ تینوں ایک یہودی کے پاس پہنچے جو توراۃ کھولے اسے پڑھ رہا تھا اور اس کے ذریعے اپنے آپ کو تسلی دے رہا تھا کہ اس کا انتہائی حسین و جمیل جوان بیٹا قریب المرگ تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا میں تمہیں اس ذات کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس نے توراۃ کو نازل کیا ہے کہ کیا تم توراۃ میں میری یہی صفات اور بعثت کے یہی حالات پڑھتے ہو ؟ اس نے اپنے سر سے نفی میں اشارہ کردیا اس کے قریب المرگ بیٹے نے کہا ہاں ! اس ذات کی قسم جس نے توراۃ کو نازل کیا ہے ہم اپنی کتاب میں آپ کی یہی صفات اور بعثت کے یہی حالات پاتے ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور یہ کہ آپ اللہ کے رسول ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے بھائی کے پاس سے ان یہودیوں کو اٹھا دو پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود اس کے کفن دفن اور نماز جنازہ کا انتظام فرمایا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة أبي صخر العقيلي
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔