- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23490
- قرطبہ نمبر
- 23537
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 411
مسند (صحابی کا باب): حديث رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل ثنا محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب قال : كان مرثد بن عبد الله لا يجيء إلى المسجد إلا ومعه شيء يتصدق به قال فجاء ذات يوم إلى المسجد ومعه بصل فقلت له أبا الخير ما تريد إلى هذا ينتن عليك ثوبك قال يا بن أخي إنه والله ما كان في منزلي شيء أتصدق به غيره إنه حدثني رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ظل المؤمن يوم القيامة صدقته
اردو ترجمہ
ایک صحابی (رض) کی روایت
یزید بن ابی حبیب کہتے ہیں کہ مرثد بن عبداللہ جب بھی مسجد آتے تو اپنے ساتھ صدقہ کرنے کے لیے کوئی چیز ضرور لاتے تھے ایک دن وہ مسجد میں آئے تو اپنے ساتھ پیاز لے کر آئے میں نے ان سے کہا اے ابوالخیر ! یہ کیوں لے آئے ؟ اس سے تو آپ کے کپڑوں سے بدبو آنے لگے گی انھوں نے کہا بھتیجے ! آج میرے گھر میں صدقہ کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا اور مجھے ایک صحابی (رض) نے بتایا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیامت کے دن مسلمان کا سایہ اس کا صدقہ ہوگا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔