- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23248
- قرطبہ نمبر
- 23296
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 382
مسند (صحابی کا باب): حديث حذيفة بن اليمان عن النبي صلى الله عليه وسلم(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا جرير عن منصور عن أبي وائل عن حذيفة قال : بلغه أن أبا موسى كان يبول في قارورة ويقول أن بنى إسرائيل كانوا إذا أصاب أحدهم البول قرض مكانه قال حذيفة وددت أن صاحبكم لا يشدد هذا التشديد لقد رأيتني نتماشى مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فانتهينا إلى سباطة فقام يبول كما يبول أحدكم فذهبت أتنحى عنه فقال ادنه فدنوت منه حتى كنت عند عقبه
اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ بن یمان (رض) کی مرویات
حضرت حذیفہ (رض) کو یہ بات معلوم ہوئی کہ حضرت ابوموسیٰ (رض) ایک شیشی میں پیشاب کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل کے جسم پر اگر پیشاب لگ جاتا تو وہ اس جگہ کو قینچی سے کاٹ دیا کرتے تھے حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا میری آرزو ہے کہ تمہارے ساتھی اتنی سختی نہ کریں مجھے یاد ہے کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ چل رہے تھے چلتے چلتے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پر پہنچنے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر اسی طرح پیشاب کیا جیسے تم میں سے کوئی کرتا ہے میں پیچھے جانے لگا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قریب ہی رہو چنانچہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پشت مبارک کی جانب قریب ہوگیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔